اداکارہ ثناء نے بھاری معاوضے کی آفر کے باجود اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی

پیر 6 اپریل 2015 12:15

اداکارہ ثناء نے بھاری معاوضے کی آفر کے باجود اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )اداکارہ ثناء نے بھاری معاوضے کی آفر کے باجود اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی ۔ ذرائع کے مطابق ایک ڈرامہ پروڈیوسر نے اداکارہ ثناء کو اپنے اسٹیج ڈرامے کے 16دن کے سپیل کیلئے 25لاکھ روپے میں کاسٹ کرنے کی آفر کی تھی مگر اداکارہ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ اسٹیج ڈرامہ میرے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتا اور نہ ہی مجھے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا شوق ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںآ ج بروز( منگل ) ثناء ایک کمپنی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والے شو میں پرفارم کرینگی ۔یادر ہے کہ ثناء نے حال ہی میں ہدایتکار ہ سنگیتا کی فلم ”عشق پازیٹو“ میں بھاری معاوضہ وصول کرکے اپنا آئٹم سونگ فلم بند کروایا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں