پاکستان میں سیکیورٹی کا خوف نہیں، میکا سنگھ

پیر 6 اپریل 2015 12:31

پاکستان میں سیکیورٹی کا خوف نہیں، میکا سنگھ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کا خوف نہیں، میں بنا سیکیورٹی لاہورمیں گھوم پھر رہا ہوں اور بھارت میں بسنے والے لوگوں کو بھی یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ لاہور کا ماحول امرتسر اور کراچی ممبئی جیسا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بابا گرو نانک کے گردوارہ پر حاضری دے چکا ہوں۔ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خاں اور ابرار الحق کے ساتھ مستقبل میں صوفی گیت ریکارڈ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہوں، اگر کوئی مجھے فلموں کے گیت گانے کی پیشکش کریگا تو میں خوشی سے اس پراجیکٹ کو سائن کرونگا۔ انھوں نے بتایا کہ استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم میرے پسندیدہ گلوکار تھے۔ ان کے علاوہ غزل گائیک غلام علی، جاوید بشیر اور راحت فتح علی خاں بھی مجھے بہت پسند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں