یوتھ کاکس کے ارکان ایک دوسرے سے سیکھ کر قومی معاملات میں اپنا نقطہ نظر وضع کریں گے‘ عرفان دولتانہ

پیر 6 اپریل 2015 12:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پنجاب یوتھ پارلیمانی کاکس کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان نے کہا ہے کہ نوجوان پارلیمنٹرین اس بات کا عزم کریں کہ کسی طرح کی سیاسی ترجیحات سے بالا تر ہو کر نوجوانوں کی بہتری اور ترقی کے لئے قانون سازی کریں گے اور نوجوانوں کے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان مسائل کے حل کے لئے موثر تجاویز سامنے لائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے گزشتہ تین عام انتخابات کے موقع پر ہر مرتبہ 70 فیصد سے زیادہ نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ دے کر اسمبلیوں تک پہنچایا ہے۔یوتھ کاکس کے ارکان ایک دوسرے سے سیکھ کر قومی معاملات میں اپنا نقطہ نظر وضع کریں گے، حکومت کے ساتھ ایک پل کا کام دیں گے اور کسی بھی سیاسی رنجش یا پارٹی وابستگی کو نوجوانوں کی بہتری کے لئے کئے گئے کاموں میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

(جاری ہے)

جو نوجوان پارلیمنٹرین اعلی اجتماعی مقاصدکے ساتھ وابستہ رہنے کی مثال قائم کریں گے ، جھوٹ اور منافقت سے دور رہ کر کام کریں گے ، وہی فیوچر لیڈر شپ کہلانے کا حق رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ پارلیمانی کاکس کے ارکان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پاکستان کے دیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے ساتھ انٹرایکشن کا سلسلہ شروع کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں