پنجاب بھر میں پتنگ بازی کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت

پیر 6 اپریل 2015 13:02

پنجاب بھر میں پتنگ بازی کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت

لاہور:( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پنجاب بھر میں پتنگ، ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھٹی کے ایام میں پتنگ بازی پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے پتنگ، ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے پرہر حال میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں