لاہور : انتخابی دھاندلیو ں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام فضول مشق ہے، سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 13:47

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی دھاندلیوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام ایک نہایت فضول مشق ہے، انتخابی دھاندلیوں پر ایک جماعت منہ چھپانا اور دوسری جان چھڑانا چاہتی ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیا سے عام سائلوں کے مقدمات کی سماعتیں متاثر ہوں گی، انتخابی دھاندلیوں کے لیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکتا ہے جوڈیشل کمیشن الیکشن ٹربیونل کی جگہ نہیں لے سکتا. انہوں نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ٹربیونل کو ثبوت پیش نہیں کر سکے تو جوڈیشل کمیشن کو کہاں سے ثبوت دیں گے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں