دورہ بنگلہ دیش ،قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ کل سے شروع ہوگا

پیر 6 اپریل 2015 15:10

دورہ بنگلہ دیش ،قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ کل سے شروع ہوگا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل 7اپریل کے روز سے لاہور میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف 3 ون ڈے' واحد ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوچکا ہے اور آج تمام کرکٹرز منیجر نوید اکرم چیمہ کو رپورٹ کریں گے جس کے بعد دورہ بنگلہ دیش کے لئے کھلاڑیوں کا مختصر کیمپ لگایا جائے گا جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی ہیڈ کوچ وقار یونس کے زیر نگرانی ٹریننگ کریں گے ۔ قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے تیرہ اپریل کو ڈھاکہ پہنچے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں