کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے ایک قیدی کو کل تختہ دا ر پر لٹکا دیا جائیگا

پیر 6 اپریل 2015 15:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے ایک قیدی کوکل ( منگل ) 7اپریل کو تختہ دا ر پر لٹکا دیا جائے گا ، اہل خانہ سے آخری ملاقات کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

طیب ولد غلام نبی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرقہ وارانہ کیسز میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے اور اسے آج ( منگل ) 7اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جیل کے اطراف میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

علاوہ ازیں سرائے موت کے ایک اور قیدی حامد سردار ولد سردار محمد کو 9اپریل ( جمعرات ) کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔ حامد سردار ولد سردار محمد کو بہاولپور میں دوہرے قتل کے مقدمہ میں موت کی سزا سنائی گئی اور تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے ہیں جسے 9اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں