محکمہ تعلیم کاسرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان سے سالانہ امتحانی نتائج کے حوالے سے مکمل تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ

پیر 6 اپریل 2015 15:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان سے سالانہ امتحانی نتائج کے حوالے سے مکمل تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ، رپورٹس کی روشنی میں سربراہان سے کارکردگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے حال ہی میں سامنے آنے والے سالانہ نتائج کے حوالے سے سرکاری تعلیمی اداروں سے رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام کلاسوں میں کامیابی اور ناکامی کے تناسب بارے رپورٹ طلب کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق اچھے نتائج دینے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کئے جائینگے جبکہ نتائج نہ دکھانے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں