وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین اسمبلی اور (ن) کے عہدیداران کی ملاقات
”خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام“ کی خود نگر انی کروں گا‘ وزیر اعلیٰ شہبازشریف
پیر 6 اپریل 2015 17:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران نے ملاقات کی اوروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو ”خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام“ کے باقاعدہ افتتاح پر مبارکباد دی۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”پکیاں سڑکاں …سوکھے پینڈے“ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے دیہی معیشت کو استحکام ملے گا اوردیہی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
پروگرام کی ذاتی طو رپر خود نگرانی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال پہلے مرحلے میں 2ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 15 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔
سڑکوں کی کم از کم چوڑائی 10 فٹ سے بڑھا کر 12 فٹ کر دی گئی ہے۔دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کو پنجاب حکومت کے سابق منصوبوں کی طرح تیزرفتاری، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں اس تاریخی پروگرام کے حوالے سے سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے کام کا خود جائزہ لیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی