واپڈا کا دریائے چناب پر چنیوٹ ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی شروع کرنے کا فیصلہ
پانی ذخیرہ اور سیلاب کنٹرول کرنے کیلئے دریائے چناب پر یہ واحد ڈیم سائٹ چنیوٹ سے 5 کلو میٹر بالائی جانب واقع ہے سی ڈی ڈبلیو پی نے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے پی سی2- حال ہی میں منظور کیا ہے ، سٹڈی ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگی سٹڈی کیلئے واپڈا اپنے وسائل سے 8 کروڑ 67 لاکھ روپے کا بندوبست کرے گا ، وفاقی حکومت 5کروڑ روپے دے گی
پیر 6 اپریل 2015 18:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) واپڈا دریائے چناب پر چنیوٹ ڈیم کی تعمیر کیلئے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی شروع کر رہا ہے۔ واپڈا نے فزیبلٹی سٹڈی کے لئے اپنے وسائل سے 8 کروڑ 67 لاکھ روپے کا بندوبست کر نے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ وفاقی حکومت مذکورہ مقصد کے لئے 5 کروڑ روپے مہیا کرے گی ۔ چنیوٹ ڈیم دریائے چناب کے سیلاب کو کنٹرول کرنے کے لئے نہایت اہم منصوبہ ہے ۔
سیلاب کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیم میں زرعی مقاصد کے لئے پانی ذخیرہ ہوگا اور اِس منصوبے سے سستی پن بجلی بھی حاصل ہوگی ۔ چنیوٹ کے نواحی علاقے میں لوہے ، تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت ہونے کے بعدممکنہ طورپر مستقبل میں وہاں قائم ہونے والی صنعت کے لئے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے پیشِ نظر بھی اِس ڈیم کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے ۔(جاری ہے)
پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی) نے حال ہی میں چنیوٹ ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 13 کروڑ 67 لاکھ روپے پر مبنی پی سی2-منظور کیا ہے ۔
پی سی2-کی منظوری کے وقت سی ڈی ڈبلیو پی نے کہا کہ فزیبلٹی سٹڈی کے لئے وفاقی حکو مت 5کروڑ روپے فراہم کرے گی جبکہ باقی 8 کروڑ 67 لاکھ روپے واپڈا کو اپنے وسائل سے مہیا کرنا ہوں گے۔ منصوبے کی اہمیت کے پیشِ نظر واپڈا نے اِس تجویز سے اتفاق کیا ہے اور منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی جلد از جلد شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ فزیبلٹی سٹڈی ڈیڑھ سال کی مدت میں مکمل ہوگی ۔ سٹڈی کی تکمیل اور تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن کی تیاری کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ڈیم چار سال کی مدت میں تعمیر ہوگا ۔پنجاب کا بیشتر حصہ میدانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہاں سیلاب کے دوران پانی ذخیرہ کرنے کے لئے سائٹس نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ دریائے جہلم پر پانی ذخیرہ کرنے کی ایک ہی سائٹ ہے ، جسے منگلا ڈیم کی صورت میں بروئے کار لایا جاچکا ہے ۔ 1967 ء میں اپنی تکمیل کے بعد منگلا ڈیم سیلاب کو کنٹرول کرنے میں اپنی افادیت بارہا ثابت کر چکا ہے ۔ اِسی طرح دریائے چناب پر بھی پانی ذخیرہ کرنے کی صرف ایک ہی سائٹ ہے، جو چنیوٹ شہر سے بالائی جانب 5 کلو میٹر کی مسافت پر ہے ۔ اِس سائٹ پر 10 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ 69 میگاواٹ سستی پن بجلی بھی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ چنیوٹ ڈیم کے بڑے مقاصد میں پانی ذخیرہ کرنے ، زیریں جانب نہری نظام میں پانی کو ضرورت کے مطابق چھوڑنے ، بجلی کی پیداوار اور سب سے بڑھ کر سیلاب کو کنٹرول کرنا شامل ہیں ۔2014 ء میں دریائے جہلم اور دریائے چناب میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے صوبہ پنجاب میں زبردست تباہی پھیلا ئی ۔ اِس دوران اگرچہ منگلا ڈیم نے دریائے جہلم میں آنے والے پانی کے ریلے کی بہت بڑی مقدار کو اپنے اندر ذخیرہ کیا ، تاہم اِس کے برعکس دریائے چناب پر پانی ذخیرہ کرنے کے لئے کوئی ڈیم نہیں تھا ۔ مذکورہ صورتِ حال چنیوٹ ڈیم کو بلا تاخیر تعمیر کرنے کی متقاضی ہے چنیوٹ میں لوہے ، تانبے ، اور سونے کے ذخائرکی دریافت سے علاقے میں قائم ہونے والی صنعت کی پانی سے متعلق ضروریات بھی اِس ڈیم کی بدولت پوری کی جاسکیں گی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وزیرِ اعلی مریم نواز کا لڑکیوں کیلئے ..
گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد میں مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ ..
وزیر اعلیٰ مریم نواز لیڈی کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے پویلین پہنچ گئیں
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 206 ویں روز 7.31 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، بلڈنگ ..
اساتذہ و طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
کسانوں سے گندم کی خریداری سرکاری ریٹ کے مطابق کی جائے : میاں رشید منہالہ کسان بورڈ پاکستان کا کسان دشمن ..
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
وزیراعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں: رانا فاروق سعید
پنجاب بھرمیں1276ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق1318زخمی ہوئے
وقتی فوائد کی بجائے پائیداری کی سوچ کو فروغ ملنا خوش آئند ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری