ضلعی انتظامیہ کا شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور مقررہ وقت کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر 6 اپریل 2015 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر کے مختلف علاقوں میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور مقررہ وقت کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کریک کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی سی او لاہور نے تمام ٹاؤنز میں ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو شادی بیاہ کی تقریبات کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران گلبرگ ٹا ؤن، نشتر،سمن آباد ،عزیز بھٹی ،شالیمار ، علامہ اقبال اور داتا گنج بخش ٹا ؤن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابند ی نہ کر نے پر16شادی ہالز کو سیل کر نے کے علاوہ 44افراد کو حراست میں لے لیا جن میں دولہا سمیت شادی ہالز کے مینجرز،مالکان،دولہا کے رشتہ دار وغیرہ شا مل ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شادی ایکٹ پر سو فیصد عملدرآمد ہو نے تک کریک ڈا ؤن جا ری رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں