بارشوں کے باعث گندم اورآم کی فصلوں کو خطرات لاحق

گندم کی کھڑی فصل خشک نہ ہونے سے کٹائی میں تاخیر موسم میں نمی سے آدم کے درختوں پرفنگس لگنے لگا بارشوں کے باعث پیاز کی فصل بھی گیلی ہوگئی ہے،دوزور میں ملک بھر میں پیاز کی عدم دستیابی کے باعث قیمتوں میں سو فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پیر 6 اپریل 2015 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ملک میں جاری بارشوں کے باعث گندم اور آم کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بارشوں سے گندم اور آم کی فصل پرمنفی اثرات گندم کی کھڑی فصل خشک نہ ہونے سے کٹائی میں تاخیر موسم میں نمی سے آدم کے درختوں پرفنگس لگنے لگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی فصل کی کٹائی تاخیرکا شکار ہورہی ہے،ملک میں جاری بارشوں کے بے وقت سلسلے سے فصلوں پربھی منفی اثرات مرتب ہورہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بڑے حصے میں گندم کی کھڑی فصل کی خشک نہ ہونے کے باعث تاحال کٹائی شروع نہ کی جاسکی۔ کاشت کاروں کے مطابق اگر بارشوں کا سلسلہ نہ رکا تو گندم نم ہوجانے سے سبب معیارمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب موسم میں نمی کے باعث آم کی فصل پر بھی فنگس لگنا شروع ہوگیا ہے جس سے آم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بارشوں کے باعث پیاز کی فصل بھی گیلی ہوگئی ہے،دوزور میں ملک بھر میں پیاز کی عدم دستیابی کے باعث قیمتوں میں سو فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہول سیل مارکیٹ میں پیاز کی قیمت ساٹھ روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں