اراکین اسمبلی اورلیگی ارکان کی خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرا م شروع کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد
”خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام“ کی خود نگر انی کروں گا:شہبازشریف
پیر 6 اپریل 2015 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران نے ملاقات کی اوروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو ”خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام“ کے باقاعدہ افتتاح پر مبارکباد دی۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”پکیاں سڑکاں …سوکھے پینڈے“ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے دیہی معیشت کو استحکام ملے گا اوردیہی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
پروگرام کی ذاتی طو رپر خود نگرانی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال پہلے مرحلے میں 2ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 15 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔
سڑکوں کی کم از کم چوڑائی 10 فٹ سے بڑھا کر 12 فٹ کر دی گئی ہے۔دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کو پنجاب حکومت کے سابق منصوبوں کی طرح تیزرفتاری، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں اس تاریخی پروگرام کے حوالے سے سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے کام کا خود جائزہ لیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا ، بشری بی بی کو زہر نہیں دیا گیا، عظمی بخاری
صوبائی وزیر خوراک کا نان و روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے فیصل آباد کا دورہ
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
لاہور میں خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، سسرالیوں پر درج
امریکی وفد کا وکلاء ہسپتال سول کورٹ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
باردانہ کے حصول کیلئے جمع شدہ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے،ترجمان محکمہ خوراک
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کی درخواست پر حامیوں، اہل خانہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
پنجاب بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنا رہے ہیں،بلال یاسین
بڑے ریسٹورنٹس ہماری ڈومین میں نہیں، 50یا 100کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں، بلال یاسین
وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ میںملک بھر سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، وزیرکھیل پنجاب
جامعہ نعیمیہ میں نئے تعلیمی سیشن کیلئے (آج )سے داخلوں کاآغاز
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ