تحر یک انصاف اسمبلیوں میں ”مک مکاؤ “نہیں حقیقی اپوزیشن کر یگی ‘چوہدری محمد سرور

حکمرانوں کو عوام دشمن اقدامات سے باز رکھنے کیلئے پارلیمنٹ میں ان پر بھر پور دباؤ ڈالا جا ئیگا‘سابق گورنر پنجاب

پیر 6 اپریل 2015 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف اسمبلیوں میں ”مک مکاؤ “نہیں حقیقی اپوزیشن کر یگی ‘حکمرانوں کو عوام دشمن اقدامات سے باز رکھنے کیلئے پارلیمنٹ میں ان پر بھر پور دباؤ ڈالا جا ئیگا‘حکمرانوں کو عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم بر سانے سے بھی روکا جا ئیگا ۔

سوموار کے روز لندن سے ٹیلی فونک گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے علاوہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں صرف اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے اور ا نکو حکمرانوں کے عوام کے ساتھ کیے جانیوالے مظالم نظر نہیں آتے مگر تحر یک انصاف نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور قومی اسمبلی سمیت باقی اسمبلیوں میں تحر یک انصاف حقیقی اور ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کر یگی ‘ حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ مار اور ناکام پا لیسوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جائیگی اور حکمرانوں کو کسی بھی صورت غر یبوں پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم بر سانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کس بھی ملک میں اس وقت تک جمہو ریت اور پارلیمنٹ مکمل نہیں ہو تی جب تک وہاں بھر اپوزیشن موجود نہ ہواور تحر یک انصاف پار لیمنٹ میں اپوزیشن کے حوالے سے اپنی بھر پور ذمہ داری پوری کر یگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں