پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونیوالی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان

سیریز میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائیگا ، باقاعدہ آغاز 17اپریل کو ایک روزہ میچ سے ہو گا قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول بھی جاری ،کیمپ کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگے گا ،ٹیم 13اپریل کو ڈھاکہ پہنچے گی

پیر 6 اپریل 2015 19:13

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونیوالی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا جبکہ دورہ کے لئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج ّ( منگل ) سے لاہور میں لگے گا ۔ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں 2ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی ۔ سیریز کا کا ایک روزہ پہلا میچ 17اپریل کو میرپور میں ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ بھی میر پور میں ہی 19اور 22اپریل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی 24اپریل کو میرپور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کا پہلا میچ 28اپریل کو کھلنہ جبکہ دوسرا 6مئی سے میرپور میں شروع ہو گا۔دوسری جانب سے سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تربیتی کیمپ آج ( منگل ) 7اپریل سے 11اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگے گا جس میں کھلاڑی ہیڈ کوچ وقار یونس کے زیر نگرانی صبح 11بجے سے دوپہر 2بجے تک ٹریننگ کریں گے ۔ قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے 13اپریل کو ڈھاکہ پہنچے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں