پنجاب انڈسٹریل ایکسپو 2015ختم ہوگئی

پیر 6 اپریل 2015 19:23

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) تین روزہ پنجاب انڈسٹریل ایکسپو (صنعتی نمائش) لاہور ایکسپو سنٹر میں ختم ہوگئی۔ نمائش میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 150نمائش کاروں نے اپنی مصنوعات کو ڈسپلے کیا ان میں قومی، مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیاں شامل تھیں۔ نمائش کے آخری روز پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین ایس ایم تنویر نے نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر بتایاکہ ایکسپو2015سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک پاکستان کے سافٹ امیج میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ویژنری قیادت میں صوبہ پنجاب میں ٹھوس بنیادوں پر صنعتی ترقی کیلئے کام جاری ہے اور پیڈمک تین نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے تعمیراتی سرگرمیوں کی تکمیل کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے روزگار کء ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے مجموعی داخلی پیداوار میں اضافہ اور غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ نمائش میں 500سے زیادہ پراڈکٹس کا ڈسپلے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں