حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ سے مضبوط آواز بلندہونی چاہیے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،پاکستان برادر اسلامی ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑ اہو،صرف عرب ممالک ہی نہیں تمام مسلم ممالک کی مشترکہ فوج بنائی جائے ، 9اپریل کواسلام آباد میں تحفظ حرمین شریفین کارواں ہو گا

امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدکا کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب

پیر 6 اپریل 2015 19:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ سے مضبوط آواز بلندہونی چاہیے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔پاکستان کو بھی برادر اسلامی ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑ اہونا چاہیے۔صرف عرب ممالک کی ہی نہیں تمام مسلم ممالک کی مشترکہ فوج بنائی جائے ، 9اپریل بروزجمعرات اسلام آباد میں تحفظ حرمین شریفین کارواں ہو گا جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

کارواں میں شرکت کیلئے ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی جارہی ہے۔ پیر کوجماعةالدعوة لاہور کے زیر اہتمام مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی کی جانب سے یمن پر پاکستانی پالیسی کی حمایت خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب مسلمانوں کا روحانی اور پاکستان دفاعی مرکزہے۔سرزمین حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔

پاکستان مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ حوثی باغیوں پر حملے شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے۔سب اسلامی ممالک کو حرمین کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ عرب لیگ نے مشترکہ فوج بنانے کا اعلان کیاہے ہم سمجھتے ہیں کہ پورے عالم اسلام کی مشترکہ فوج بنانی چاہیے۔ اس وقت سعودی عرب اور یمن کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں۔

حقائق یہ ہیں کہ حوثیوں نے یمن کے دارالحکومت اور صدارتی محل پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔حوثی باغی سعودی عرب پر مسلسل حملے کی کوششیں کررہے ہیں۔یہ انتہائی تشویشناک بات ہے مسلمانوں کو دشمنوں کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے ان کا توڑ کرنا چاہیے۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ نیٹو ممالک افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے مسلم ممالک کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں۔

افغانستان کو بیس کیمپ بنا کر پاکستان پر جنگ مسلط کی جارہی ہے دوسری جانب یمن کو بیس کیمپ بنا کر سعودی عرب کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ہم ملک بھر میں تحفظ حرمین کیلئے تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں جمعرات 9اپریل کو اسلام آبادمیں بڑا تحفظ حرمین شریفین کارواں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے پاکستان کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔وہ پاکستان کا محسن ملک ہے۔ اگر آج وہ مشکل میں ہے توحکومت پاکستان پر ان کاہرممکن ساتھ دینافرض ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں