ضلعی حکومتوں کی مالی صورتحال کی رپورٹ طلب

حکومت نے یہ اقدام بجٹ مالی سال 2015-16 کی تیاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے

پیر 6 اپریل 2015 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق صوبہ بھر کی تمام ضلعی حکومتوں کی مالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے لئے صوبہ بھر کے ڈی سی اوزکو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں،دفاتر کے اخراجات اور دیگر خرچہ کی تفصیلات کی مفصل رپورٹ ارسال کریں۔ایک سینئر ضلعی آفیسر نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء کو بتایا کہ مستقبل میں ہونیوالے اخراجات کی رپورٹ بھی ارسال کرنے کی ہدایت جاری ہیں تاہم حکومت نے یہ اقدام بجٹ مالی سال 2015-16 کی تیاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں