پاکستان ہمیشہ سے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے ‘خواجہ خاور رشید

دونوں ممالک کے تعلقات دو طرفہ تجارت کی عکاسی نہیں کرتے اور تجارت میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت تبدیلی آچکی ہے ‘لاہور چیمبر ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن

پیر 6 اپریل 2015 22:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزٹیو کمیٹی ممبر خواجہ خاور رشیدنے حالیہ سری لنکا کے صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند قرار دیا ہے اور سری لنکاکے سا تھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دو طرفہ تجارت کی عکاسی نہیں کرتے اور تجارت میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت تبدیلی آچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے ہمیشہ سے تجارتی تعلقات بہت اچھے رہے ہیں اور پاکستان ہمیشہ سے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے ۔سری لنکا کا شمار پاکستان کے اچھے دوستوں میں ہوتا ہے۔ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں کاروباری برادری اور صنعت کاروں کی بہتری کے لئے سری لنکا کے ساتھ مختلف معاہدے کئے جائیں دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ کے لئے ایسی پالیسیاں ترتیب دی جائے جو انڈسٹری کے لئے کار آمد ثابت ہوں اور حکومت کی خارجہ پالیسی اندرونی معاشی حالات کے مطابق ہو نی چاہئے۔

(جاری ہے)

کاروباری برادری پہلے ہی سری لنکا کے ساتھ ایف ٹی اے کوخوش آئند قراردے چکی ہے تاکہ پاکستان انٹر نیشنل مارکیٹ میں مقابلے کی فضاء میں تجارت کو قائم رکھے اور ملکی ترقی میں اپنا قردار ادا کرتا رہے تاکہ موجودہ امن کی فضا اور انڈسٹری کا ماحول سازگار رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں