پی سی بی ویسٹ زون انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا پہلا دِن 250 کے قریب کھلاڑیوں کی شرکت

پیر 6 اپریل 2015 22:25

پی سی بی ویسٹ زون انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا پہلا دِن 250 کے قریب کھلاڑیوں کی شرکت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پی سی بی کے زیر انتظام ویسٹ ذون انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز شاہ فیصل کے گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔ جس میں تقریبا ً 250 کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ٹرائلز کے موقع پر سینئر وائس پریزیڈنٹ ایل آر سی اے عامر الیاس بٹ ، سردار نوشاداحمد، پریزیڈنٹ ویسٹ ذون آصف قدوس، ذونل سلیکٹر پی سی بی بلال احمد، کوچ حافظ ملک بلال احمد اور عبدالرشید موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز کے موقع پر کھلاڑیوں میں جو ش و خروش دیکھنے میں آیا ، عامر الیاس بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ گراس روٹ لیول کی کرکٹ کو پرموٹ کرنا چاہیے کیونکہ صحیح معنوں میں کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔ اس طرح کے ٹورنامنٹس سال میں دو مرتبہ منعقد ہونے چاہئیں اور کرکٹ بورڈ کو انڈر 16، انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے اور نمایاں کا ر کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر خاص توجہ دینی چاہیے تا کہ پاکستانی کرکٹ کا مستقبل بہتر ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف نو عمر کھلاڑیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر عامر الیاس بٹ نے کھلاڑیوں کو تاکید کی کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر بھی توجہ دیں تا کہ ان کا مستقبل مزید روشن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں