تحریک انصاف کی کو ر کمیٹی کے اجلاس میں جو ڈیشل کمیشن کے قیا م کے بعد قومی و صوبا ئی اسمبلیو ں میں واپس آنے کا فیصلہ کیاگیا ‘محمود الرشید

ہم نے پہلے بھی عوام کے حقو ق کیلئے اسمبلی کے اندر اور با ہر اپنا کردار ادا کیا تھا اور ہم ایک بار پھر اپنا کردار ادا کریں گے‘میڈیا سے گفتگو

پیر 6 اپریل 2015 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی و رُکن کو ر کمیٹی تحریک انصاف میا ں محمود الرشیدنے کہا کہ تحریک انصاف کی کو ر کمیٹی کے اجلاس میں جو ڈیشل کمیشن کے قیا م کے بعد قومی و صوبا ئی اسمبلیو ں میں واپس آنے کا فیصلہ کیاگیا ، جو ڈیشل کمیشن کا قیا م ہما را بنیا دی فیصلہ تھاجسے حکومت نے پو را کیا ۔پیر کے روز اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمو دالرشید نے صو با ئی اراکین اسمبلی ڈاکٹر صلا ح الدین ، وحید اصغر ڈوگر ، جہانز یب کھچی ، راجہ راشد حفیظ،شیخ خرم شہزاد، ڈاکٹر مراد راس، سید اعجاز بخاری ، ملک تیمور ،ناہید نعیم سعدیہ سہیل، شنیلا روتھ ، نبیلہ حاکم ، راحیلہ انور و دیگر کے ہمر اہ میڈ یا کے نما ئند و ں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستا ن کی تاریخ میں یہ پہلاموقع ہے کہ دھا ندلی کے خلا ف الیکشن کا آڈٹ ہو نے جا ر ہا ہے ماضی کے انتخابا ت میں دھا ندلی کے خلاف سیاسی جماعتیں شور مچا تی رہیں مگر کچھ حا صل نہ ہوا ،یہ عوام کی جیت ہے کہ اُن کے دئیے گئے ووٹو ں کا احتسا ب ہو نے جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

2013کے عا م انتخا با ت میں جو دھاندلی ہوئی تھی اُسے بے نقا ب کرنے کیلئے قومی ایشو ز پر تحریک انصاف اور عمران خا ن نے طویل جد وجہد کی اور جاندار تحریک چلا کراور تاریخی دھرنا دے کر حکومت کو مجبو ر کیا کہ وہ جو ڈیشل کمیشن بنا ئے ۔ اب جو ڈیشل کمیشن الیکشن آڈٹ کر وائے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عوام کے حقو ق کیلئے اسمبلی کے اندر اور با ہر اپنا کردار ادا کیا تھا اور ہم ایک بار پھر اپنا کردار ادا کریں گے اور گلی ، محلو ں میں جاری اپنی جد وجہد سے دستبردار نہیں ہو ں گے اور الیکشن کا آڈٹ کروا کر ہی دام لیں گے ۔

ایک سوال کے جو اب میں میا ں محمود الرشیدنے کہا کہ ہمار ے لیے اسمبلیو ں کے اندر اور کر سیو ں پر بیٹھنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہم ملک اور قوم کے مفاد اور آئندہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کیلئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ہم پنجا ب اسمبلی میں مضبو ط اور مثبت اپو زیشن کا کردار ادا کریں گے عوام کے حقو ق ،ملک کے مفاداور عوام کی حقیقی مسا ئل کے حل کیلئے اسمبلی میں آئے ہیں یہ سیٹیں ہما رے لیے کو ئی اہمیت نہیں رکھتی اور اگر ہمیں دوبا رہ بھی باہر جانا پڑا تو ہم عوام کی فلاح اور ملک کے مفاد کیلئے کسی بھی قسم کی قربا نی سے دریغ نہیں کریں گے۔

بعدازاں میا ں محمود الرشید پنجا ب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اورخطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کسی کی ہا ریا جیت نہیں ہو ئی بلکہ جمہویت کی فتح ہو ئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اجلاس کو جاری رکھا جائے تاکہ اسمبلی میں جاری پری بجٹ سیشن میں ہمیں بھی اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کا موقع مل سکے اور ہم بطور اپوزیشن حکومت کو اپنی تجاو یزدے سکیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں