لاہور: پنجاب میں آج صبح دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 11:01

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : پنجاب میں آج صبح سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی. تفصیلات کے مطابق طیب اور جعفر نام دو قیدیوں کو لاہور اور ساہیوال میں تختہ دار لٹکا دیا گیا. طیب نے 2002 ء میں ایک شخص جبکہ جعفر نامی قیدی نے 1997 ء میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کیا تھا جس کے باعث دونوں مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی تھی.

(جاری ہے)

طیب کو کوٹ لکھپت جیل جبکہ جعفر کو ساہیوال سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی. جبکہ بلوچستان کی مچھ جیل میں آج دی جانے والی دو پھانسیوں کو ملتوی کر دیا گیا. جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ دونوں مجرموں کو آج پھانسی دی جانا تھی تاہم مجرموں کے اہل خانہ اور مقتولین کے اہل خانہ میں معاہدہ طے پا جانے کے بعد پھانسی کی سزا کو ملتوی کیا گیا. معاہدے کی کاپی جو ڈیشل مجسٹریٹ کو بھی پیش کی گئی جس کے بعد دونوں مجرموں کی پھانسی کی سزا کو کو ختم کر دیا گیا.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں