لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کے قائم مقام گورنر کی تقرری کے‌خلاف کیس کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 11:11

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں گورنر پنجاب کی قائم مقام تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. مقامی وکیل صدیق اظہر نے قائم مقام گورنر پنجاب کی تقرری کو چیلنج کیا تھا.

(جاری ہے)

جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ اگر 7 مئی تک مستقل گورنر پنجاب کی تعیناتی نہ کی گئی تو سیکر ٹری کیبنٹ ڈویژن کو طلب کر کے پوچھا جائے گا کہ آخر مستقل گورنر کیوں تعینات نہیں کیا جا رہا. عدالت نے کیس کی سماعت کو 7 مئی تک ملتوی کر دیا.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں