گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی

منگل 7 اپریل 2015 11:48

گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) پٹیالہ گھرانے کے چشم چراغ نامور گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی کل (بدھ) منائی جائے گی ۔ اسد امانت علی خان 25ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اسد امانت علی خان، استاد امانت علی خان (مرحوم) کے صاحبزادے، استاد فتح علی، استاد حامد علی خان کے بھتیجے اورشفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی تھے۔

انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت علیحدہ انداز میں منوائی۔

(جاری ہے)

اسد امانت علی خان نے اپنی گائیگی کا آغاز 10سال کی عمر سے کیا اور ایف اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موسیقی کو ہی پیشہ بنایا۔ استاد اسدامانت علی طویل عرصے تک اپنے چچا استاد حامد علی خان کے ساتھ اکٹھے پرفارم کرتے رہے تاہم بعد میں کسی وجہ سے اسد امانت علی خان نے اکیلے گانا شروع کردیا ۔

پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نامور سپوت نے کلاسیکل موسیقی سے تعلق رکھنے والے نے اپنی کلاسیکل موسیقی سے خاندان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ۔ ان کی گائی ہوئی غزلیں اور کلاسیکل راگ کوآج بھی پذیرائی حاصل ہے ۔اسد امانت علی 8اپریل 2007ء کو دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں