لاہور : ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے فیصلہ کن جنگ جاری ہے، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 12:16

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مختلف اضلا ع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ جاری ہے ، ملک میں جاری ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے کیونکہ ملک و قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں اور افسران نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کے مذرانے دئے ہیں جنہیں کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں