احمد شہزاد کو ورک شائر اور ڈربی شائر کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش

منگل 7 اپریل 2015 13:56

احمد شہزاد کو ورک شائر اور ڈربی شائر کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کیلئے ون ڈے اورٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہونیوالے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو انگلش کرکٹ کاؤنٹیز کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ بلے باز کو انگلش کاؤنٹی ورک شائر اور ڈربی شائر کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ معاہدہ ہونے کی صورت میں احمد شہزاد پہلی دفعہ کسی انگلش کاؤنٹی ٹیم کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں