حکمران یمن پر واضح پالیسی اور دو ٹوک موقف اختیار کریں ‘ عابد حسین صدیقی

منگل 7 اپریل 2015 14:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے میں اعتزاز احسن کے موقف کی ہر قومی رہنما نے تائید کی ہے اس لئے حکومت یمن کے معاملے میں سوچ سمجھ کر قدم اُٹھائے پیپلز پارٹی کے دو ٹوک موقف کو ہمیشہ پذیرائی ملتی ہے حکومت یمن کے معاملے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر ایشوز پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے حکمران یمن پر واضح پالیسی اور دو ٹوک موقف اختیار کریں خارجہ پالیسی عوامی امنگوں کے مطابق بنانی چاہیے۔ اسی میں ملک کی نجات ہے ابھی تک ہماری خارجہ پالیسی سامنے نہیں آسکی ہے انہوں نے کہا کہ جب تمام فیصلوں کااختیار فرد واحد کے پاس ہوگا تو کس طرح یہ تمام فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کومتوازن خارجہ پالیسی دی ،اس پالیسی کے انتہا ئی مثبت نتائج برآمد ہوئے او ر آج بھی ذوالفقارعلی بھٹو کی اس پالیسی کی دنیا تعریف کرتی ہے ،ان کے دور میں مسلم امہ ایک فورم پر اکٹھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں