(ن) لیگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ‘خدیجہ عمر فاروقی
منگل 7 اپریل 2015 14:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ق)کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر جمہوری رویہ اختیار کیا اس رویے کے بعد یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ (ن) لیگ کے وزیروں کو سیاسی اور اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے، دھرنے کے دوران وزیراعظم کی آنکھیں ہر وقت کھلی اور حلق خشک رہتا تھا اور وہ منتیں ترلے کرتے پھرتے تھے جیسے ہی سیاسی مفاہمت سامنے آئی وہ دوبارہ تکبر اور غرور پر اتر آئے ن لیگ والے یاد رکھیں اسی تکبر اوررعونت کے باعث وہ پہلے بھی دربدر ہو چکے ہیں، اقتدار اور طاقت ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتے اور نہ ہی دن پھرتے ہوئے دیر لگتی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ یہ ایک عجیب و غریب منظر تھا کہ اپوزیشن والے ایوان کے ماحول کو پرامن رکھنے کیلئے کوشش کررہے تھے اور حکومت جس نے یہ اجلاس بلایا تھا وہ اسے تلپٹ کرنے پر تلی ہوئی تھی۔(جاری ہے)
یوں لگ رہا تھا جیسے یہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں بلکہ لاہور کی کسی یونین کونسل کا اجلاس ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے سیاسی قوتوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ سوچ سمجھ کر مذاکرات اور ان کا اعتبار کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کو یمن کے ایشو پر اپنے موقف کا دفاع کرنا چاہیے تھا مگر یہ دنیا کے واحد وزیر دفاع ہیں جو اپنی فوج کے اوپر اسی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر حملہ آور ہو چکے ہیں جو یقیناً شرم والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے ایشو پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کاکھلے دل کے ساتھ خیرم مقدم کیا جانا چاہیے تھا ،یہ پارلیمنٹ اور نظام کسی کی جاگیر نہیں ہے مگر ن لیگ نے اپنے افسوسناک رویے سے ثابت کیا کہ قومی اہمیت کے حامل مواقع پر بھی وہ اپنی ذاتی انتقامی سیاست سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پارلیمنٹ میں اختیار کیے گئے رویے کو نرم سے نرم الفاظ میں بھی شرمناک ہی قرار دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ