نئے اداکار ولی حامد فلم ”عشق پازیٹو “ میں جلوا گر ہوں گے

منگل 7 اپریل 2015 15:15

نئے اداکار ولی حامد فلم ”عشق پازیٹو “ میں جلوا گر ہوں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) نئے اداکار ولی حامد نے اپنے فلمی کیریئر کی پہلی فلم کے جلد آغاز کااراد ہ ظاہر کردیا۔نامور گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد نے بطور اداکار اپنے کیریئر کو ایک نیا رخ دینے کے لئے جلد نئی فلم شروع کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم عشق پازیٹو میں فلمسٹار نور کے ہمراہ ہیرو کا کردار ادا کر یں گے۔ ایک ملاقات میں اداکار ولی حامد نے بتایا کہ وہ بطور اداکار بھی اپنی خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں اورانہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ان کی نئی فلم کو پسند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں