خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو گا‘ خواجہ خاور رشید

منگل 7 اپریل 2015 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے کہا ہے کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو گا،اس پروگرام کے تحت بڑے شہروں کو ملانے والی شاہرات کے علاوہ بین الاضلاعی اور کھیت سے منڈی تک پختہ سٹرکوں کا جال اقتصادی انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا حکومت نے روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکیچر کی تعمیر کیلئے الگ الگ رقوم مختص کی ہیں،تاکہ ذرائع نقل وحمل کو تیز کرکے نہ صرف وقت کی بچت کی جاسکے گی بلکہ پیداور کی منڈیوں تک رسائی کو سہل بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت صوبہ بھر کے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع اور منظم اقدامات کر رہی ہے۔

جدید ذرائع مواصلات کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر حکومت عوام کو تیز رفتار اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ان سٹرکوں کی بھی تعمیرو مرمت بھی کی جائے گی جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام ایک نئے وژن ے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد کسانوں،کاشتکاروں اور دیہات میں بسنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔

اس پروگرام سے زراعت کی ترقی سے کسانوں کو ان کی فصلوں کا اچھا معاوضہ ملے گا۔دیہات میں بسنے والوں کو سکولوں،کالجوں،ہسپتالوں اور دیگر مقامات پر آنے والے جانے میں آسانی رہے گی۔پنجاب کی دیہی آبادی کو سماجی و معاشی ترقی کے ثمرات میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں