پنجاب یونیورسٹی طلبہ کا اعزاز

منگل 7 اپریل 2015 18:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ”لائل پور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول 2015ء“ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکرگی کا مظاہر کیا اور نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔

(جاری ہے)

ان میں ہیلی کالج آف کامرس کے حافظ اسد شریف ، کالج آف فارمیسی کے مبشر سعید، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے جاوید اقبال، شعبہ اردو کے شاہد علی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے سید کشف اور انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز سے سلمان عالم نے بالترتیب قرآت، پنجابی تقریر، پینٹنگ، پنجابی غزل اور پورٹریٹ فوٹوگرافی میں پہلی پوزیشنز حاصل کر لیں ۔

اسی طرح شعبہ اردو کے مشتاق، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے سید کشف اور انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز سے سلمان عالم اورانسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز سے حارث بھٹی نے بالترتیب اردو غزل، کلک اینڈ سرچ فوٹو گرافی اور ڈاکیومینٹری میں دوسری پوزیشنز جیتی جبکہ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طالب علم غفران چشتی نے نعتیہ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں