لاہور کینٹ وارڈ نمبر5سے نواز لیگ کے 15رہنماوٴں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

منگل 7 اپریل 2015 18:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور کینٹ وارڈ نمبر5سے نواز لیگ کے 15مقامی عہدیداروں نے تحریک انصاف لاہور کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے اور 25اپریل کو تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سید عشرت حسین کی بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔ شعیب صدیقی کے ہمراہ آنے اور پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں چوہدری نعمت، ملک شاہد اعوان، سید مرید حسین شاہ، چوہدری پرویز، شریف مسیح، قیصر لطیف، عاطف اقبال بٹ، زوہیب حسن، حارث بٹ، احسان حبیب، مشرف حسین، ملک عرفان، زین العابدین اور ملک عمران شامل تھے۔

عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انتخابی مہم میں شرکت کی دعوت دی ، انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کا علاقہ مسائلستان بنا ہوا ہے یہاں سے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی نہیں دے پائے اس بار وہ دوبارہ بری طرح مسترد ہوں گے اور عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو پذیرائی ملے گی۔

(جاری ہے)

لاہور کینٹ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے شعبہ خواتین میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور والٹن اور لاہور کینٹ بورڈ میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ کے لیے ہر وارڈ میں وویمن گروپ تشکیل دے دیئے گئے ہیں شعبہ خواتین کی رہنماوٴں عائشہ خالد، مدیحہ حسن، ثانیہ کامران، شہزادی اورنگزیب، انیلہ ساجد بیگ اور صباء بٹ نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان ملاقات کی اور 25 اپریل کے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے بھر پور شرکت کا اعلان کیا خواتین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی گذشتہ دو برسوں کی سیاسی جدوجہد کے ثمر آور ہونے کا وقت آگیا ہے عوام 25اپریل کو 11مئی کا بدلہ لیتے ہوئے ثابت کریں گے کہ حکمرانوں کے پاس حقیقی نہیں، جعلی اور بوگس مینڈیٹ ہے جنہیں ہر حال میں عوام کے رد عمل کا سامنا کرنا ہوگا ۔

بزرگ خاتون رہنما بیگم مہناز رفیع نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کا منشور لوگوں کو بااختیار بنانا ہے جبکہ موجودہ حکمران صرف اپنی ذات کی مضبوطی کے لیے کام کررہے ہیں۔ حافظ فرحت عباس نے اپنے خطاب میں خواتین کو وارڈ کی سطح پر مربوط کوششیں کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ کا علاقہ پی ٹی آئی کا مرکز ہے اور ضرورت صرف ہر گھر تک عمران خان کا پیغام پہنچانے کی ہے ۔دریں اثناء والٹن اور کینٹ بورڈ کے پی ٹی آئی کے تمام 20پارٹی امیدواروں کاضلعی صدر عبدالعلیم خان کے ہمراہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں امیدواروں کے علاوہ شعیب صدیقی اور حافظ فرحت عباس نے بھی شرکت کی اور 25اپریل کے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے مختلف پہلووٴں پر غور و خوض کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں