وزیراعلیٰ پنجاب کا کلرکہار کے نزدیک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

منگل 7 اپریل 2015 18:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کلرکہار کے نزدیک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں