آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے‘شہبازشریف

پوری قوم اور سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے یکسوہے پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 20:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اور سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے یکسوہے، پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ وہ یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے اراکین اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی دیوان عاشق حسین بخاری، طاہر اقبال چوہدری، ایم پی اے بیگم راحیلہ خادم اور سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے اور اس جنگ میں پولیس افسروں، اہلکاروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ پوری قوم کو شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں