عالیہ حمزہ ملک سے پنجاب سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی سپیشل پرسن ود ڈس ایبل ونگ کے وفد کی ملاقات

منگل 7 اپریل 2015 20:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک سے پنجاب سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی سپیشل پرسن ود ڈس ایبل ونگ کے وفد نے بلال جاوید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور تجویز دی کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھی سپیشل پرسن افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرے، ملاقات میں یہ طے پایا کہ سپیشل پرسن افراد کو جو درپیش مسائل ہیں ان کے حل کے لئے وہ اپنی سفارشات مرتب کریں ، وفد جلد مرتب سفارشات صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹر ی ڈاکٹر یاسمین راشد کو پیش کرے گا ، پارٹی قیادت جائزہ لینے کے بعد درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی ایک سیمینار کا انعقاد کرے گی، وفد میں احسان خان، ذیشان خان، فوزیہ، عبداللہ ، عمر جاوید، فرقان ، نمرا صولت، انیس چوہان، سونیا انوار ، جوریہ رشید، سمعیہ عابد ، محمد اظہر، بابر اسلام، سلمان ارشد، اسد خالد، ریا ض الحق، زرآن خان ، محمد زبیر، محمد کاشف شامل تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں