مشرف نے مجھے امریکہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا،جمالی نے عہدے کی قربانی دے کر امریکہ سے بچایا‘ پاکستان کی تحر یک وخوشحالی کیلئے کر پشن کا خاتمہ اور ایماندار قیادت کا ہو نا بہت ضروری ہے ‘اگر حکمران سنجیدہ ہوں تو ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جاسکتی ہے
پاکستان کے ایٹمی سائنسدان کالاہور میں ایک تقر یب سے خطاب
بدھ 8 اپریل 2015 12:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکشاف کیاہے کہ انہیں پرویز مشرف نے امریکہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاتاہم اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے اپنے عہدے کی قربانی دے کر مجھے امریکہ سے بچایا‘پاکستان کی تحر یک وخوشخالی کیلئے کر پشن کا خاتمہ اور ایماندار قیادت کا ہو نا بہت ضروری ہے ‘اگر حکمران سنجیدہ ہوں تو ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جاسکتی ہے ۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر نے بتایاکہ پرویز مشرف نے طیارہ تیار کروالیا تھا اورکابینہ کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو احکامات بھی جاری کردیئے گئے تاہم وزیراعظم نے جرات کا مظاہرہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے بھی ان کی پرویزمشرف سے ملاقات ہوچکی تھی ‘ میزائل ٹیکنالوجی سے متعلق بحیثیت کورکمانڈر منگلا وہ پرویز مشرف سے مل چکے تھے لیکن اس وقت کے آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت کی اجازت سے ان کے پاس پہنچے تو منہ سے شراب کی بو آرہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں جو بھی اقتدار میں آتا ہے اسکی توجہ ملکی مسائل کا حل صرف کر پشن اور لوٹ مار کر مر کوز ہو تی ہے جسکی وجہ سے پاکستان بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور کر پشن سمیت دیگر مسائل کا شکار ہو چکاہے اور غر یب آدمی کی مشکلات میں کمی کی بجائے مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پر ویز مشرف نے اس ملک کے ساتھ بہت ظلم کیا اور ملک پرو یز مشرف کی غلط پا لیسوں کی وجہ سے ہی آج دہشت گردی کا شکار ہے اور مجھے بھی پرویز مشرف نے امریکہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیاتاہم اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے اپنے عہدے کی قربانی دے کر مجھے امریکہ سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور آج بھی اگر ملک وقوم کی خدمت کی بات ہو تو میں ہر قر بانی دینے کو تیار ہوں اور میں چاہتاہوں پاکستان تر قی یافتہ اور خوشخال ہو ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم
فارما انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین ہر وقت تیار ہیں‘خواجہ عمران نذیر
وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
غ*وزیر تعلیم کے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری
پنجاب پاپولیشن ویلفیئر اور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
pپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 536 افراد شدید زخمی ہو گئے
eناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر