پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بازیاب ہونے والے 8 افغان بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا

بدھ 8 اپریل 2015 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بازیاب ہونے والے 8 افغان بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں 8 بچوں کی حوالگی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چےئر پرسن صبا صادق نے کہا کہ بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال تک ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اردو نہیں جانتے لیکن ان سے اتنا ہی پتہ چل سکا ہے کہ وہ حصول علم کی خاطر افغانستان کے صوبے نولستان سے یہاں آئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چائلد پروٹیکشن بیورو میں ان کی دیکھ بھال اچھے طریقے سے کی جائے گی اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی بچوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں