ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں کل پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان

بدھ 8 اپریل 2015 13:15

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں کل پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات منوانے کے لئے جمعرات کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا.ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز جمعرات کو لاہور کی چار شاہراہوں پر احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

جن میں مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروز پور روڈ بند کر کے احتجاج کیا جائے گا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے تین سال قبل سروس سڑکچر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک سروس سڑکچر فراہم نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو بھرتی کے وقت گریڈ 18، تنخواہوں میں اضافہ، بغیر تنخواہ کام کرنے والے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاوٴس آفیسرز کو اعزازیہ کی ادائیگی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں