پاکستان کرکٹ ٹیم کا 4 سال بعد دورہ بنگلہ دیش

بدھ 8 اپریل 2015 13:21

پاکستان کرکٹ ٹیم کا 4 سال بعد دورہ بنگلہ دیش

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں چار سال بعد باہمی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔وعدوں اور دعوں کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم تو پاکستان نہیں آئی لیکن گرین شرٹس اب چار سال بعد باہمی سیریز کیلئے تیرہ اپریل کو ڈھاکہ میں ڈیرے ڈالیں گے۔دوہزار بارہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو بار آسرا دے کر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، جس سے دونوں بورڈز کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے، پاکستان کے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے رواں ماہ ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کے لئے کچھ شرائط عائد کی تھیں۔

(جاری ہے)

جس پر حامی بھرلی گئی۔بنگلہ دیش بورڈ دوہزار بارہ میں منسوخ ہونے والی سیریز کے زر تلافی کے طور پر پاکستان کو تین لاکھ پچیس ہزار ڈالرز دے گا لیکن سیریز بنگلہ دیش کی ہوم سیریز ہوگی۔پاکستان نے اس سے قبل دوہزار گیارہ میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر پانچ ون ڈے سیریز ہوچکی ہیں اور بنگلہ دیش کوئی سیریز نہیں جیت سکا۔ٹیسٹ میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلی گئی چار ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ قومی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں