عمر اکمل کے بیٹنگ آرڈر میں بار بار ردوبدل کر کے انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا، کامران اکمل
بدھ 8 اپریل 2015 15:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہعمر اکمل کے بیٹنگ آرڈر میں بار بار ردوبدل کر کے انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا،جس سے ان کی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رہ سکا ۔ عمر اکمل نے اپنے کیریئر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے مفاد میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کی اضافی ذمہ داری بھی قبول کی لیکن خراب کارکردگی کا الزام عائد کر کے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا،ورلڈ کپ میں عمر اکمل کو وکٹ کیپنگ کے طور پر ننتخب نہیں کیا گیا تھا ۔
عمراکمل کے پاس ابھی 10 سے 15 سال ہیں اور وہ بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آئے گا،سرفراز کوورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں کھلانا چاہئے تھا ۔یونس خان، مصباح الحق اور شاہدآفریدی کا کیریئر اختتام کی جانب گامزن ہے ۔(جاری ہے)
اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کامران اکمل نے اپنے بھائی عمر اکمل کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم سے باہر کرنے کے فیصلے پر حیرانگی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے اپنے کیریئر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے مفاد میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کی اضافی ذمہ داری بھی قبول کی لیکن خراب کارکردگی کا الزام عائد کر کے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔
’عمر وکٹ کیپنگ کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے اور انہوں نے ٹیم کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اضافی ذمہ داری قبول کی لیکن سرفراز کو پہلے دن سے موقع دینا چاہیے تھا اور عمر کو اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے تھی‘۔انہوں نے کہا کہ آخر میں سرفراز کو ٹیم میں لانا پڑا لیکن انہیں پہلے دن سے موقع دینا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز میں اضافی باوٴلر کھلانے کی خاطر پاکستان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بٹھاتے ہوئے عمر اکمل کو ابتدائی چار میچز میں وکٹ کیپنگ کی اضافی ذمہ داری دی لیکن ناصر جمشید کی بحیثیت اوپنر بدترین ناکامی کے بعد سرفراز کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔کامران اکمل نے کہا کہ جب کبھی بھی ٹیم کو بیٹنگ لائن میں تجربات کی ضرورت پڑتی ہے تو عمر کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔اب ایسا محسوس ہوتا کہ لائن اپ میں جب بھی تجربات کی ضرورت ہوتی ہے، عمر کے بیٹنگ آرڈر میں ردوبدل اور حتیٰ کہ ٹیم سے باہر کر کے قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، عمر کو اب قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے‘۔ان کا کہنا تھا کہ عمر نے ٹیم کی خاطر بغیر کسی قسم کی شکایات کے سمجھوتہ کیا لیکن اس طرح اچھے کھلاڑی نہیں بنائے جاتے بلکہ اس طرح اچھے کھلاڑی تباہ ہو جاتے ہیں۔کامران نے عمر کو دورہ بنگہ دیش کے لیے عمر کو منتخب نہ کرنے کو ناانصافی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسائل کی بات کی جائے تو ہم میں سے کوئی بھی فرشتہ نہیں، کوچ اور مینجمنٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے غلطی سے بچنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے نہ کہ ٹیم سے باہر کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمراکمل کے پاس ابھی 10 سے 15 سال ہیں اور وہ بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آئے گا۔مجھے اس کے ٹیلنٹ پر کوئی شک نہیں کیونکہ بچپن سے میں نے ہی اس کی تربیت کی ہے، اس میں اہلیت ہے اور ایک روشن مستقبل اس کا منتظر ہے۔کامران نے کہا کہ یونس خان، مصباح الحق اور شاہدآفریدی کا کیریئر اب اختتام کی جانب گامزن ہے لہٰذا اب عمراکمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سینئر کا کردار دیا جائے تاکہ وہ اپنی قابلیت کے مطابق ملک کی خدمت کر سکے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا