سانحہ یوحناآباد ،3لاپتہ افراد کو 13اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم

بدھ 8 اپریل 2015 16:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد دو افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامی آرائی میں ملوث گرفتار افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس کو تین لاپتہ افراد 11اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے رو برو ڈی ایس پی کاہنہ سرکل اقبال شاہ نے لاپتہ 11افراد کو پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

تمام لاپتہ افراد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھروں میں موجود تھے،جہاں سے پولیس انہیں پکڑ کر لائی ہیجس پر عدالت نے تمام افراد کو رہا کر دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 3افراد پولیس کی غیر قانونی حرا ست میں ہیں،انہیں رہا کروایا جائے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ لاپتہ افراد پرویز، یوسف اور شالیم کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے اور کیس کی سماعت 13اپریل تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں