پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق درخواستوں پر وفاق اور صوبائی حکومتوں سے 22اپریل تک جواب طلب

بدھ 8 اپریل 2015 16:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق درخواستوں پر وفاق اور صوبائی حکومتوں سے 22اپریل تک جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے۔ ارسلان افتخار سمیت دیگر درخواست گزاروں نے تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔ درخواستوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اسمبلی سے استعفے دے چکے ہیں۔ مستعفی ہونے کے بعد واپسی کی گنجائش نہیں، ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا اسپیکر پر لازم ہے۔ استعفے منظور نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ عدالت قومی اورصوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو حکم دے کہ استعفے منظورکریں۔ لاہورہائیکورٹ نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے اسپیکرز کو 22اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں