دورہ بنگلہ دیش کیلئے اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں جاری رہا

بدھ 8 اپریل 2015 16:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کے لئے اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کا تربیتی کیمپ دوسرے روزا بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا ،صہیب مقصود کی جگہ ٹیم میں شامل کئے جانے والے سعد نسیم نے بھی رپورٹ کر دی ۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں جاری رہا جس میں بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ،فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن اور اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کھلاڑیوں کو ٹپس دیتے رہے ۔کھلاریوں نے فیلڈنگ ،بیٹنگ اوربولنگ کی پریکٹس کے علاوہ فٹنس پر بھی بھرپور توجہ دی ۔پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے ،ایک ٹی ٹونٹی اوردو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے 13اپریل کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں