عمر اکمل کے بیٹنگ آرڈر میں ردوبدل کر کے انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ،دورہ بنگلہ دیش کیلئے منتخب نہ کرنا ناانصافی ہے ‘ کامران اکمل
بدھ 8 اپریل 2015 16:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمر اکمل کے بیٹنگ آرڈر میں ردوبدل کر کے انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا جس سے ان کی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رہ سکا،کامران نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے عمر اکمل کو کو منتخب نہ کرنے کو ناانصافی قرار دیا۔ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے اپنے بھائی عمر اکمل کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم سے باہر کرنے کے فیصلے پر حیرانگی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے اپنے کیریئر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے مفاد میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کی اضافی ذمہ داری بھی قبول کی لیکن خراب کارکردگی کا الزام عائد کر کے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔
عمر وکٹ کیپنگ کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے اور انہوں نے ٹیم کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اضافی ذمہ داری قبول کی لیکن سرفراز کو پہلے دن سے موقع دینا چاہیے تھا اور عمر کو اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آخر میں سرفراز کو ٹیم میں لانا پڑا لیکن انہیں پہلے دن سے موقع دینا چاہیے تھا۔کامران اکمل نے کہا کہ جب کبھی بھی ٹیم کو بیٹنگ لائن میں تجربات کی ضرورت پڑتی ہے تو عمر کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔
اب ایسا محسوس ہوتا کہ لائن اپ میں جب بھی تجربات کی ضرورت ہوتی ہے، عمر کے بیٹنگ آرڈر میں ردوبدل اور حتی کہ ٹیم سے باہر کر کے قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، عمر کو اب قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عمر نے ٹیم کی خاطر بغیر کسی قسم کی شکایات کے سمجھوتہ کیا لیکن اس طرح اچھے کھلاڑی نہیں بنائے جاتے بلکہ اس طرح اچھے کھلاڑی تباہ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مسائل کی بات کی جائے تو ہم میں سے کوئی بھی فرشتہ نہیں، کوچ اور مینجمنٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے غلطی سے بچنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے نہ کہ ٹیم سے باہر کردیا جائے۔54ٹیسٹ اور 153ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کامران اکمل نے یہ ماننے سے انکار کیا کہ دورہ بنگلہ دیش سے عمر کو باہر کرنے کے ان کے کیریئر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔عمر اکمل 40سال کا نہیں جو اس کو اپنے مستقبل کے حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت ہو، اس سے زیادہ عمر کے کھلاڑی ابھی ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے اسے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمر کے پاس ابھی 10سے 15 سال ہیں اور وہ بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آئے گا۔مجھے اس کے ٹیلنٹ پر کوئی شک نہیں کیونکہ بچپن سے میں نے ہی اس کی تربیت کی ہے، اس میں اہلیت ہے اور ایک روشن مستقبل اس کا منتظر ہے۔کامران نے کہا کہ یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا کیریئر اب اختتام کی جانب گامزن ہے لہٰذا اب عمر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سینئر کا کردار دیا جائے تاکہ وہ اپنی قابلیت کے مطابق ملک کی خدمت کر سکے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار