حرمین شریفین کی حفاظت امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘ میاں کامران سیف

بدھ 8 اپریل 2015 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت امت مسلمہ کی متفقہ ذمہ داری ہے علامہ اقبال  کے شعر ”ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے“کی عملی تعبیر کا وقت آگیا ہے،سعودی عرب کی سلامتی ہمارے لیے انتہائی اہم ہیں سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،انڈ یا سے جنگ ہو یا قدرتی آفات سعودی عرب نے ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا اور مالی مشکلات کے پیش نظر کئی بار پاکستان کو مفت تیل بھی فراہم کیا اب جبکہ سعودی عرب کی سلامتی کا مسئلہ درپیش ہے اس لیے پوری قوم کو متحد ہوکر پارلیمنٹ سے مشترکہ قرارد منظور کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑا جائے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی منظور ی سے پاک افواج سعودی عرب بھیج کر دنیا کو مثبت پیغام دیا جائے کہ ہم سب ایک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران پر مشکل گھڑی آئی تھی تو سعودی عرب نے ہی آگے بڑھ کر انہیں سہارا اور پناہ دی اب جبکہ سعودی دفاع کا مسئلہ درپیس ہے توانہیں سعودی عرب کی طرح ردعمل کرنا چاہیے۔پور ی قوم کی ایک ہی آواز ہے کہ حرم شریف کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں