کسی بھی قوم کی ترقی اور علمی وجاہت وہاں کے اساتذہ کی مرہون منت ہوتی ہے‘قائمقام گورنر

کسی بھی قوم کی ترقی اور علمی وجاہت وہاں کے اساتذہ کی مرہون منت ہوتی ہے‘قائمقام گورنرڑکیا جا سکتا‘رانا اقبال

بدھ 8 اپریل 2015 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور علمی وجاہت وہاں کے اساتذہ کی مرہون منت ہوتی ہے ‘اساتذہ کرام تعلیمی میدان میں طالب علموں کے سپہ سالار ہوتے ہیں اور انہیں ان کا جائز مقام دیے بغیر جہالت کے اندھیروں کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا- انہو ں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل اور ان کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ طلباء و طالبات کی ذہنی آبیاری کا فریضہ خوش اسلوبی اور تندہی سے ادا کر سکیں ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے 41 رکنی وفد سے گفت گو کے دوران کیا جنہوں نے آج رانا عطا محمد کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی -قائمقام گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کا مستقبل اس صورت میں تابناک ہو سکتا ہے جب مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اپنے شعبوں میں محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں اور ان تمام شعبوں میں اساتذہ کا شمار اولین حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ان کے ہاتھوں میں آنے والی نسل کا مستقبل ہوتا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھاہے اور موجودہ حکومت نے نہ صرف تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے بلکہ اساتذہ کے بہتر سروس سٹرکچر اور ان کے معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں - گورنر پنجاب نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کو تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی اور ان میں اعلی اقدار کو فروغ دینے پر بھی توجہ دیں تاکہ وہ بہتر شہری کے طور ملک و قوم کی خدمت کر سکیں -اس موقع پر انہو ں نے مختلف مضامین کے ماہر اساتذہ میں انعامات اور تعریقی اسناد تقسیم کیں #

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں