حکومت تاجروں کو بھی اپنی ترجیحا ت میں شامل کرے،ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے ملکی معیشت مضبوط ہو‘ احد شیخ

بدھ 8 اپریل 2015 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انجمن تاجران کریم بلاک مارکیٹ اقبال ٹاؤن کے چیئر مین احد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو بھی اپنی ترجیحا ت میں شامل کرے،ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے ملکی معیشت مضبوط ہو اور تاجروں کا روزگار بھی بہتر ہو سکے،ملکی معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان ترقی کرے گا،وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے،احد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے حالات بہتر ہونگے اور معاشی سرگرمیوں میں بھی بہتری آئے گی،تجارتی تعلقات بھی بڑھائے جائیں تاکہ ملک میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں ،انہوں نے مزید کہا پاکستان کے تاجر اس وقت بھتہ خوروں اور ڈاکوں کے رحم کرم پر ہیں حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم آئے روز تاجروں کو قتل کرنے کے واقعات عام ہیں ،خصوصا پنجاب حکومت لاہور کی تمام بڑی مارکیٹوں میں سیکورٹی فراہم کرے تاکہ تاجروں کو کچھ تحفظ مل سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں