سیمنٹ انڈسٹری کی مقامی فروخت مارچ 2015ء میں 3.89 فیصد اضافے کیساتھ 2.56 ملین ٹن ہوگئی

بدھ 8 اپریل 2015 22:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)سیمنٹ انڈسٹری کی مقامی فروخت مارچ 2015ء میں 3.89 فیصد اضافے کے ساتھ 2.56 ملین ٹن ہوگئی ۔مارچ میں برآمدات 39 فیصد کمی کے ساتھ 443,000 ہوگئیں جو گزشتہ برس 726,000 ٹن تھیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر مارچ میں فروخت 3 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس 3.189 ملین ٹن تھی اس طرح اس ضمن میں 5.86 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ملکی برآمدات 9.58 فیصد کم ہوکر 5.44 ملین ٹن رہ گئیں۔ رواں مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 4.06 فیصد فروخت میں اضافہ ہوا اور گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں فروخت 25.78 ملین ٹن ہوگئی جو جولائی2013ء تا مارچ 2014ء مجموعی طور پر 24.78 ملین ٹن تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں