شہر بھر میں پارکنگ اسٹینڈوں پر اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

بدھ 8 اپریل 2015 22:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر شہر بھر میں پارکنگ اسٹینڈوں پر اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، گزشتہ روز داتا گنج بخش ٹاؤن کے اے ٹی او آر شہزاد قریشی نے چڑیا گھر ، گنگا رام ہسپتال اور محفل تھیٹر کے پارکنگ اسٹینڈ پر اوور چارجنگ کی شکایات پر چھاپہ مارا تو تینوں پارکنگ اسٹینڈز پر اوور چارجنگ کی جا رہی تھی جس پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3افراد کو دس دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ محفل تھیٹر میں اوور چارجنگ پر ٹھیکے دار کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں