وہاب ریاض نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا

جمعرات 9 اپریل 2015 12:14

وہاب ریاض نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے محض چند ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سرے کاؤنٹی سے معاہدہ کیا ہے کیوں کہ پاکستان کو اپریل اور مئی میں بنگلہ دیش اور اس کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنا ہے اور ملک کے لیے کھیلنا ان کی اولین تر جیح ہے، وہاب ریاض سرے کاؤنٹی میں سابق انگلش بلے باز کیون پیٹر سن اور سری لنکا کے سٹار بلے باز کمار سنگا کارا کو جوائن کریں گے اور اگلے ماہ ایک ہفتے کے دوران دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ وہاب ریاض نے ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے شین واٹسن کیخلاف میگاایونٹ کے چند بہترین سپیلز میں سے ایک کیا تھا جبکہ کیون پیٹر سن نے 2005ء کی مشہور زمانہ ایشز سیریز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنے روایتی حریفوں کے خلاف کئی یادگا ر اننگز کھیل چکے ہیں۔

وہاب ریاض نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ ..

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں